حیدرآباد،26جنوری(ایجنسی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی 2فروری کو آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کا دورہ کریں گے ۔
صدر آندھراپردیش کانگریس کمیٹی رگھویراریڈی نے میڈیاسے بات
کرتے ہوئے کہا کہ قومی دیہی طمانیت روزگار (منریگا ) اسکیم کے 10سال کی تکمیل پر ضلع اننت پور کے بنڈاپلی میں ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں راہل گاندھی شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ سونیاگاندھی نے بنڈاپلی میں ہی اس اسکیم کی شروعات کی تھی۔